ضلع جہلم نے صحت کے حوالہ سے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا
جہلم( نامہ نگار)ضلع جہلم نے صحت کے حوالہ سے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا تیسری بار پہلے نمبر پر تفصیلات کے مطابق ایک دن پہلے ہونے والے ڈائریکٹرل جنرل ہیلتھ لاہور آفس میں اجلاس منعقد ہوا جسکی سربراہی سیکرٹری ہیلتھ نے کی مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اضلاع کے ای ڈی اوز نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام کے مطابق ضلع جہلم میں ڈاکٹرز اور تمام عملے کی حاضری سوفیصد، ڈلیوری کیس سو فیصد حفاظتی قطرے اور ویکسین میں سو فیصد، ادویات کی فراہمی 100فیصداس اچھی کارکردگی پرای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر کیپٹن آصف کی تمام ٹیم ڈاکٹر امتیاز ڈار، ڈاکٹر جواد ڈی ایچ او ڈاکٹرشاہد معروف، ایم ایس ڈاکٹر شوکت نے شاباش وصول کی ۔اس موقع پرمشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایسے محنتی قابل آفسر ہمارے ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ ہم امُیدکرتے ہیں کہ وہ اس کارکردگی کوقائم رکھے گے۔