سعید غنی کا ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

سعید غنی کا ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج وصوبائی مشیر محنت سعید غنی نے سندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علی بابا کی بے وقت وفات سے سندھ ایک عظیم لکھاری سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر