سندھ ہائی کورٹ کی سالانہ تعطیلات ختم

سندھ ہائی کورٹ کی سالانہ تعطیلات ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سالانہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے مختلف مقدمات کی سمات کے لیے بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سالانہ تعطیلات کا اختتام ہوگیا ہے ۔قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کرمنل ،سول ،لاپتہ افراد ،ضمانتوں ،بینکنگ ،انکم ٹیکس ،زمینوں اور دیگر اہم مقدمات کی سمات کے لیے 9دو رکنی بنچ اور 12سنگل بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ،جو ان مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر