غنویٰ بھٹوکی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

غنویٰ بھٹوکی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو )کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے سول اسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں50سے زائدافراد کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ انسانیت سوز دہشت گرد کارروائی اس بات کی عکاس ہے کہ دہشت گرد ملک میں نہ صرف اب بھی موجود ہیں بلکہ وہ جہاں چاہیں کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔پیرکو70کلفٹن سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں غنویٰ بھٹو نے حکومت وقت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے انہیں کچلا جائے اور ان کی پشت پناہی کرنے والی ملکی و بین الاقوامی قوتوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے ورنہ سینکڑوں بے گناہ معصوم لوگ لقمہ اجل بنتے رہیں گے۔ غنویٰ بھٹو نے کوئٹہ واقعے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا مطالبہ کرتے وئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر