کاٹلنگ ،جے یو آئی ورکرز کنونشن میں کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی

کاٹلنگ ،جے یو آئی ورکرز کنونشن میں کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )جمیعت علماء اسلام تحصیل کاٹلنگ ورکر کنونشن کا انعقاد کثیر میں ورکروں نے شرکت کی۔ا س سلسلے میں کاٹلنگ بازار میں جمیعت علماء تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی تحصیل کاٹلنگ کے ناظم اعلیٰ مولانہ امداد اللہ ضلعی جنرل سیکریٹری ضلعی کو نسلر مولانہ امانت شاہ حقانی،مولانہ غفران اللہ ،مولانہ حاکم ،مولانہ قیصر الدین ،ضلعی نائب امیر انور کمال،مولانہ گل ولی،تحصیل جوائینٹ سیکریٹری تحصیل کو نسلر قیوم نے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم 14 اگست پر جشن ازادی منارہے ہیں۔لیکن ازادی کے پیچھے جمیعت علماء ہند کا کردار تھا۔جمیعت علما ء کے کارکنوں نے قربانیاں دی ازیتیں برداشت کی۔یہ ہم کو کسی نے خیرات میں نہیں دی۔جمیعت سوسال سے جدوجہد کر رہی ہے۔لیکن مطلب ازدی نہیں کسی مقصد کے لئے از اد ہوئی تھی۔جمیعت علماء اسلام نعرے کانام ہے۔ہماری جماعت کسی غیر ملکی فنڈ سے نہیں چلتی ۔اب بعض عناصر ملک میں مضربی تہذیب کو ترجیح دے رہی ہے۔ملک ناچ گانوں اور عریانیت کا نظام چاہتی ہے۔لیکن جمیعت علماء اسلام اسکا ہرگز اجازت نہیں دے گی۔اپریل 2017 صد سالہ تقریب سے سیاست کی روح بدل جائیگی ۔آئیندہ حکومت جمیعت علماء اسلام کا بنے گا۔