نیشنل ایجوکیشن کونسل کا ملک بھرمیں تعلیمی عمل مکمل

نیشنل ایجوکیشن کونسل کا ملک بھرمیں تعلیمی عمل مکمل

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)نیشنل ایجوکیشن کونسل کا ملک بھر میں تعلیمی انتخابی عمل مکمل ہوگیا ، نظر حسین کونسل کا پاکستان کیلئے چئیر مین اور مرتضی حسین چئیر مین فاٹا منتخب کرلئے گئے ۔ملک بھر میں نیشنل ایجوکیشن کونسل کے عہدیداروں کا چناو کرنے کیلئے کونسل کا غیر معمولی اجلاس آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں ہوا جس میں فاٹا سمیت ملک بھر سے نیشنل ایجوکیشن کونسل کے اراکین اور رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر تعلیمی میدان میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں تفصیلی بات چیت اور مشاورت کے بعد ملک بھر کیلئے ذیل عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا۔ نظر حسین چئیرمین نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان ، مرتضی حسین چئیرمین فاٹا ، محمد نواز چئیرمین ، امان اللہ مینگل ڈپٹی چئیرمین بلوچستان ، محمد اکرم چئیرمین پنجاب ، ملک خالد محمود وائس چئیرمین نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان ، شاہدولی خٹک ڈپٹی چئیر مین این ای سی کے پی کے ، عاشق حسین چئیرمین این ای سی آزاد کشمیر ، اشرف بن محمد چئیرمین این ای سی رورل سندھ ، محمد سومرو چئیرمین سندھ ، عبدالحنان جی ایس نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان منتخب کرلئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں نے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے اور تعلیمی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر