احتساب ریلی نے ڈھنکے کی چوٹ پر مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالوں کو بے نقاب کیا :جمشید الدین

احتساب ریلی نے ڈھنکے کی چوٹ پر مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالوں کو بے نقاب کیا ...

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائیز و ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنڑول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ احتساب ریلی نے ملک کے ان سیاستدانوں کو بے نقاب کر دیا ہے جو فصلی بٹیروں کی طرح ہر حکومت میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرداں رہتے ہوئے نئی برسراقتدار آنی والوں حکومتوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے یہی روایتی راگ الاپتے ہیں کہ حکومت میں عوامی مفادات کی خاطر شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر ایکسائیز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا یہ موقف واضح ہے کہ ان لوگوں کے سیاست میں آنے سے پہلے مالی حیثیت کیا تھی اور اب ان کے بنک بیلنس اورکاروبار کس سطح پر پہنچ گئے ہیں ا نہیں اپنی مالی پوزیشن کی خود وضاحت کر نی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ان لٹیروں کا اب بے لاگ احتساب یقینی ہو گیا ہے ۔خیبر پختونخوا کے عوام نے پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کی جس کو دیکھ کر حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے اوسان خطا ہو گئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر