دہشتگردی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے، سید احمد محمود
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو اس طرح دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے۔ دہشتگردی کے اس ظلم کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام، سیکورٹی فورسز، اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے پوری پاکستان قوم قومی جذبے کے ساتھ دہشتگردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہشگرد اپنے خلاف قوت جنگ کو کمزور کرنے کے لیے پبلک مقامات، اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومت حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے افراد کو معاوضہ فراہم کرے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ء کی ہے۔
سید احمد محمود