شہرام خان ترکئی کا احتساب ریلی میں شرکت پرکارکنوں کا شکریہ

شہرام خان ترکئی کا احتساب ریلی میں شرکت پرکارکنوں کا شکریہ

صوابی( بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے پی ٹی آئی صوابی کے کارکنان کا احتساب ریلی میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ احتساب ریلی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی صوابی کا قافلہ ترکئی ہاوس صوابی سے ان کی قیادت میں جہانگیر ہ کو چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شرکت کے لیے پہنچا۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی اور عمران خان پر بڑھ رہا ہے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوابی کے کارکنان نے ہمیشہ کی طرح عمران خان کے حقیقی کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو مارنے کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتی #

مزید : پشاورصفحہ آخر