کوئٹہ دھماکے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کوئٹہ دھماکے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

لاہور (آن لائن) کوئٹہ ہسپتال میں دھماکے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔۔قرارداد میں دہشت گرد گروہوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والے قرار داد میں کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ قرار داد میں بلوچستان کے امن پسند شہریوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مذمتی قرار داد

مزید : پشاورصفحہ آخر