پشاور ،6 پولیس افسر وں کی تقرری وتبادلے کے احکامات

پشاور ،6 پولیس افسر وں کی تقرری وتبادلے کے احکامات

پشاور( کرائمز رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے6 پولیس افسروں کے تبادلوں/تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن سی سی پی پشاور گل نواز خان کو تبدیل کرکے قائم مقام ایس پی سٹی سی سی پی پشاور، ایس ڈی پی اُو کینٹ سی سی پی پشاور محمد عارف کو قائمقام ایس پی انوسٹی گیشن سی سی پی پشاور،ایس ڈی پی اُو سبرب سی سی پی پشاور شوکت علی قائمقام ایس پی رورل سی سی پی پشاور، ایس ڈی پی اُو رورل سی سی پی پشاور صاحبزاد سجاد احمد کو قائمقام ایس پی سیکورٹی سی سی پی پشاور، ایس ڈی پی اُو حیات آباد حسن افضال کو ایس ڈی پی اُو فقیر آباد اور ایس ڈی پی اُو فقیر آباد وسیم ریاض کو ایس ڈی پی اُو حیات آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر