پشاور 14اگست ،بغیر سلنسر اور ون ویلنگ بائیک چلانے پر پابندی

پشاور 14اگست ،بغیر سلنسر اور ون ویلنگ بائیک چلانے پر پابندی

پشاور(کرائمزرپورٹر)پشاور14اگست یوم آزادی۔ بغیر سا ئلنسرکے موٹر سائیکل چلانے اور ون وہیلنگ پر پابندی عائدتفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اور ون وہیلنگ پر آٹھ دنوں کے لیے 10 اگست سے 17 اگست تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ اسلحہ لے جانے اور نمائش، کالے شیشوں کے استعمال ، اپلائیڈ فار اور نان رجسٹر گاڑیوں کے چلانے اور جعلی نمبر کی گاڑیوں کے چلانے پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس اور متعلقہ محکموں کو ضروری کاروائی کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر