چارسدہ ،بجلی کے ناروا لوشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

چارسدہ ،بجلی کے ناروا لوشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

چارسدہ (بیورورپورٹ)بجلی لوڈ شیڈنگ کے ستائے سینکڑوں مظاہرین کا پشاور ، چارسدہ انٹر چینج پر شدید احتجاج ۔ پشاور چارسدہ موٹر وے پر ٹریفک بند ۔ واپڈا اہلکاروں نے منظور نظر لوگوں کو بجلی چوری کی مکمل آزادی دے رکھی ہے جبکہ غریب عوام پر بھاری بل اور ناجائز جرمانے عائد کرکے لاسسز پورے کئے جا رہے ہیں ۔ صدیق احمد ۔ تفصیلات کے مطابق نستہ میرہ پڑانگ ، پلوسہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں مشتعل عوام نے تحریک انصاف کے رہنماء صدیق احمد ، نبی جان ، وارث خان اور اسد خان کی قیادت میں نستہ چوک سے موٹر وے انٹر چینج تک احتجاجی ریلی نکاکر پشاور چارسدہ موٹر وے پر ٹریفک بند کر دی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرین حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے صدیق احمد اور دیگر نے کہا کہ 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے ۔ مساجد میں پانی ناپید ہے ۔ طلبہ وطالبات کو پڑھائی میں مشکلات جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بجلی بل سمجھ سے بالا تر ہے ۔ مقررین نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ ٹریفنگ کی وجہ سے غریب لوگوں کے الکٹرانک اشیا ء ناکارہ ہو چکے ہیں واپڈا حکام نے منظور نظر لوگوں کو بجلی چوری کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ کھلم کھلا گھروں اور حجروں میں تین تین ائیر کنڈیشن چلا رہے ہیں مگر ان کا بجلی بل بڑھتا ہے اور نہ ان پر کوئی جرمانہ عائد ہوتا ہے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان ایکسین واپڈا محمد عارف نے ڈی سی آفس میں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات کئے اور ایکسین نے قائدین کو یقین دلایا کہ شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ کل سے ٹریفنگ کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔ بعد ازاں پر آمن طور پر منتشر ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر