بٹ خیلہ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،15 ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،15 ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر مالاکنڈخائستہ رحمان خان نے کہاہے کہ مالاکنڈلیویز نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کرکے پندرہ منشیات فروشوں کوتین ایم پی اوکے تحت گرفتارکرکے جیل میں بندکردیاہے جبکہ سیاسی اورذاتی اثررسوخ رکھنے والے لوگوں کے گھروں میں بیٹھ کرمفت میں تنخواہیں وصول کرنے والے لیویز اہلکاروں کوڈیوٹی پرحاضرکرکے لیویز تھانوں اورلیویز لائن مالاکنڈمیں ڈیوٹی پرلگادیاگیاہے جبکہ ناجائزتجاوزات کے خلاف اپریشن کرکے عوام نے سکھ کاسانس لیاعلاقے کے عوام بھی جرائم کے خاتمے کیلئے مالاکنڈلیویز کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیرعلاقہ کوجرائم سے پاک کرناانتظامیہ کیلئے مشکل ہوگاپولیواوراے ڈی پی میں پورے صوبے میں مالاکنڈکے کارکردگی پہلے پوزیشن میں ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز فورس خائستہ رحمان خان نے لیویز لائن میں پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کاانہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویزنے محدودوسائل کے باوجود مالاکنڈمیں مثالی امن امان قائم کردیاہے اورکسی کوامن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ نہ ہم خودکرپشن کریں گے اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہاکہ جولوگ انتظامیہ کے خلاف بلیک میلنگ کررہے ہیں وہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر