کیمیکل فیکٹری مردان کو نہ کھولنے پر ڈی جی ایکسائز سے جواب طلب

کیمیکل فیکٹری مردان کو نہ کھولنے پر ڈی جی ایکسائز سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود مردان میں واقع کیمیکل فیکٹری کونہ کھولنے پرڈی جی ایکسائزسے جواب مانگ لیافاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز محمدیوسف کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار مردان میں واقع ایم وائی ایف کے نام سے کیمیکل فیکٹری چلارہے ہیں تاہم چند ماہ قبل ایکسائزڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ان کی فیکٹری سیل کردی تھی مگرپشاورہائی کورٹ نے 24جون کو مذکورہ احکامات معطل کرتے ہوئے فیکٹری کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس کے باوجود ڈی جی ایکسائزعدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے انکاری ہے جس کے باعث درخواست گذار کاکاروبارمتاثرہورہا ہے اوراس کارخانے سے وابستہ مزدوربھی بے روزگارہوئے ہیں جبکہ یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے جس پر فاضل بنچ نے ڈی جی ایکسائزکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر