ضلع کونسل ملاکنڈ میں 873کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

ضلع کونسل ملاکنڈ میں 873کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ضلعی حکومت مالاکنڈنے 3ارب87کروڑروپے کاسالانہ متوازن اورٹیکس فری بجٹ سال 2016/17پیش کردیابجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات سیلری کیلئے 3ارب 25 کروڑروپے جبکہ نان سیلری اخراجات کے مد میں 27 کروڑ79لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 35 کروڑ 6لاکھ روپے کاسالانہ ترقیاتی پروگرام بھی بجٹ میں شامل ہے کونسل کے کنوئیرابرارحسین خان کے صدارت میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں ضلعی ناظم سیدآحمدعلی شاہ باچانے بجٹ پیش کیااججلاس میں ڈپٹٰ کمشنر مالاکنڈخائستہ رحمان خان کے علاوہ تمام ضلعی اداروں کے افسران اورمردوخواتین کونسلران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں طالب علموں کے حصوصلہ افزائی کیلئے (گلونہ دمالاکنڈ)کے علاوہ نادارطلباء کیلئے امدادی سکیم اورسکولوں میں اساتذہ کرام کے کمی کوپوراکرنے کیلئے ضلعی بھرمیں اساتذہ کرام کوعارضی طورپربھرتی کرنے کااعلان بھی کیاانہوں نے ضلع ملاکنڈمیں صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے نوعیت کے جدیدڈسٹرکٹ کونسل ہال ضلع ناظم /نائب ناظم اورڈپٹی کمشنر کے دفاترکے تعمیرکابھی پروگرام سے اگا کیاانہوں نے بجٹ کوشاندارطریقے سے بنانے میں ضلع کونسل کے فنانس کمیٹی کے چئیرمین امجدعلی شاہ اوران کے ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر