چارسدہ ،یوم شہداء بابڑہ منانے کیلئے اے این پی کا اجلاس

چارسدہ ،یوم شہداء بابڑہ منانے کیلئے اے این پی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) یوم شہداء بابڑہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اے این پی ایم سی فور کا اجلاس ۔ شہدائے بابڑہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکن جلوس کی شکل میں شرکت کرینگے ۔ ملک سجاد۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہداء بابڑہ 12اگست کے حوالے سے اے این پی ایم سی فور کے قائم مقام صدر ملک سجاد کے زیر صدارت ایک اجلاس حاجی رفیع اللہ کے حجرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظمین حاجی رفیع اللہ ، عدنان خان اور سہیل خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری سعد توحید ، شہزاد الدین ، فیاض خان ، عالم زیب ، جاوید ، فاروق ، فضل حیدر ، وصال اور صدیق کے علاوہ کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یوم شہدائے بابڑہ میں شرکت کیلئے اے این پی کے کارکن 12اگست کو شام چار بجے ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں جمع ہونگے اور جلوس کی شکل میں جلسہ میں شرکت کرینگے ۔