آئی جی پی نے وادی کاغان اور ناران میں موثر ٹریفک پلان پر اہلکاروں کو انعامات دیئے

آئی جی پی نے وادی کاغان اور ناران میں موثر ٹریفک پلان پر اہلکاروں کو انعامات ...

پشاور( کرائمز رپورٹر )نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب میں مانسہرہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو عید کی چھٹیوں کے موقع پر وادی کاغان اور ناران میں سیاحوں کے لیے موثر ٹریفک پلان ترتیب دینے کی بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطاق عید کی چھٹیوں کے موقع پر کاغان اور ناران کے سیاحتی وادیوں میں ملک بھر سے سیاح کثیر تعدادمیں اُمڈآئے تھے ۔ ایک اندازے کے مطابق سیاحوں کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں علاقے میں آئی تھی۔ اس کے علاوہ مانسہرہ کے مقامی لوگوں کی گاڑیاں بہت بڑی تعداد میں سڑکوں پر چلتی رہی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیاحوں کے قافلوں کو رواں دوراں رکھنے کے لیے ایک موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے خصوصی ٹریفک منیجمنٹ مہم بھی چلائی گئی۔اس مہم کے دوران مانسہرہ ٹریفک پولیس نے دن رات سخت کام کیا اور یہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ کہ سٹرکوں کی خراب حالت اور خراب موسم کی وجہ سے جگہ جگہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باوجود کوئی بڑا ٹریفک جامنگ نہیں ہوئی اور داتا بیئرر(Datta Barriar) سے بابو سر ٹاپ تک ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا۔ مانسہرہ ٹریفک پولیس کی اس دن رات پیشہ ورانہ سخت کوششوں کو مقامی افراد اور بالخصوص سیاحوں نے دل کھول کر سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے مانسہرہ ٹریفک پولیس کی دن رات مسلسل سخت کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ بہت سی مشکلات اور سہولیات کی کمی کے باوجود مانسہرہ ٹریفک پولیس نے اپنے فرائض وابستہ توقعات سے بڑھ کراچھے طریقے سے سرانجام دیئے اور کسی بھی جگہ کسی بھی موقع پرٹریفک جام نہیں ہونے دیا۔اور طویل روٹ کو صرف ایک ٹریفک موبائل گاڑی سے ہینڈل کرکے ہر مکتب فکر کے افراد سے داد تحسین حاصل کیا۔آئی جی پی نے مانسہرہ ٹریفک پولیس کو جسم سے پیوست خفیہ کیمرے رکھنے اور چالان کے وقت اس سے ریکارڈنگ کی بھی ہدایت کی اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ ہوم ورک مکمل کرکے اپنے فرائض سرانجام دے کر فورس کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر آئی جی پی نے اے ایس پی صدر مس سونیا شمروز، ٹریفک انسپکٹر جمال زیب، ٹریفک محرر محمد صدیق ٹکٹ آفیسر رشید، ٹریفک کانسٹیبلان صداقت، وقاص بن ظہور اور ڈرائیور کانسٹیبل ذوالفقار کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر