اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کام کی پوسٹ پر امیدوار کو انٹرویو کی اجازت
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے باوجود ا سسٹنٹ ڈائریکٹرٹیلی کام پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹ پرامیدوارکوانٹرویومیں شامل نہ کرنے کیخلاف دائررٹ پرامیدوارکوانٹرویومیں شامل ہونے کی اجازت دے دی اورمتعلقہ حکام سے جواب مانگ لیافاضل بنچ نے محمدحسن سعید کی رٹ کی سماعت کی تو عدالت کو بتایاگیاکہ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرپولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے امتحان دیامگراسے صرف اس بناء مسترد کردیا کہ پبلک سروس کمیشن کاموقف ہے کہ اس نے انجینئرنگ کی جوڈگری حاصل کی ہے وہ کمیونیکیشن کی ہے حالانکہ یہ ٹیلی کام والے امیدواروں کاحق ہے انہوں نے دلائل میں بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے انجینئرنگ کونسل اورفیکلٹی کے سرٹیفیکیٹ بھی پیش کئے ہیں جس پرفاضل بنچ نے درخواست گذار کو انٹرویو میں شامل ہونے کی اجارت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا ۔