ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر خاتون تشدد کے بعد قتل

ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر خاتون تشدد کے بعد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ہیبتی میں گھریلو تنازعے پر دیور نے بھابھی کو ڈنڈوں اور مکوں سے وار کرکے قتل کردیا ،یارک پولیس نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں علاقہ ہیبتی میں رات کو گھریلو تنازعے پر حاجی عبدالرحیم ولد بہرام دین نے گھر میں اپنی بھابھی حسن بانو زوجہ محمد حنیف کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔ جسکو ہسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔مقتولہ کے والد جان محمد ولد سید احمد سکنہ بہادری نے قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ یارک میں ملزم حاجی عبدالرحیم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر