نوشہرہ ،خویشگی بالا اور پایاں کے عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ ،خویشگی بالا اور پایاں کے عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ(بیورورپورٹ)محکمہ واپڈا کے خلاف خویشگی بالا اور خویشگی پایان میں ممتاز قانون دان نورعالم ایڈوکیٹ ،گرینڈ جرگے اور خویشگی کے عوام سراپا احتجاج ایک ہفتے کے اندراندر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیاگیا تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو بلاک کردیں گے محکمہ واپڈا کے اہلکار من مانی کرتے ہوئے بعض علاقوں میں اڈے اتار کر کئی کئی گھنٹے بجلی کی ترسیل بند کردیتے ہیں سارا دن بجلی کی لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا حکومت کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے بارے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ واپڈا خویشگی اور نوشہرہ بھر میں ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ جاری جبکہ رہی سہی کسر اووربلنگ میں نکال دی شریف شہریوں پر ماہانہ سینکڑوں اضافی یونٹ کے ہزاروں روپے پر مشتمل بل تمھادئیے جبکہ 24گھنٹوں میں صرف 4گھنٹے بجلی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود واپڈا کے کرپٹ اہلکار شہریوں کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں واپڈا کے اس ظالمانہ روئیے کے خلاف عوام سراپا احتجاج دن میں 18,18گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ جاری جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر مساجد اور گھروں میں پانی ناپید جبکہ ہسپتالوں مریض اور سکولوں میں بچے رل گئے عوام کا محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں خویشگی کے عوام اور منتخب عوامی نمائندوں جن میں ممتاز قانون دان نورعالم ایڈوکیٹ نے گرینڈ جرگے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نے واپڈا ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی اگر تین دن کے اندراندر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے قوم کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جلد از جلد واپڈا کو نجکاری میں دے کر قوم کو واپڈا کے ظالم اہلکاروں سے نجات دلائیں عوامی نمائندوں نے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی کیونکہ 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر