ڈیرہ ،ملک دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،درجنوں گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس نے ماہ جولائی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ان سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں مشکوک افراد ، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن ، منشیات اور مجر مان اشتہاری گرفتار کرلئے ۔پولیس عوام کی خدمت اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ما ہ جولائی میں زیر قیادت یاسر آفریدی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف38سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے۔ ان اپریشنز کے دوران2مجرم اشتہاری یمت92مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 36غیر قانونی اسلحہ اور389کارتوس، 12کلو 849گرام چرس،98گرام ہیروئن،2کلو220گرام افیون،1کلو 250گرام بھنگ، 11بوتل شراب برآمد کی۔جبکہ2570گھراور299ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف14مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع بھرمیں سکولوں کو چیک کرکے2سکولوں کی سیکیورٹی نہ ہونے پر مقدمات درج کیے گئے ۔ضلع بھر کے407مقامات پر SNAPچیکنگ کے ذریعے417مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے96غیر قانونی اسلحہ اورکارتوس1471 اور 25مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 1649حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ جولائی کے دوران چیک کرکے سیکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 5حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے گئے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر5مقدما ت درج کیے گئے ۔غیر قانونی طور پر رہائش پذیر10افغان باشندہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ٹریفک پولیس نے ماہ جولائی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر7135چالان کیے۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس بغیر کسی ڈر و خوف کے اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیے گی ۔