ویزہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،قبائلیوں کو راہدری پاس جاری کیا ئے :الحاج شاہ جی گل

ویزہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،قبائلیوں کو راہدری پاس جاری کیا ئے :الحاج شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پارلیمنٹ میں بارڈر مسئلے پر توجہ دلاونوٹس جمع کیا ہے ،ویزا پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن قبائلی عوام کو راہدری پاس جاری کیا جائے ،فاٹا میں 1997کسٹم ایکٹ نافذ ہے اس بارے میں قبائلی عوام میں شعور نہیں ہے ملاکنڈ کے عوام نے بھر پو ر احتجاج کرکے کسٹم ایکٹ ختم کیا ،ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال لنڈیکوتل نئے بلاکس اکتوبر میں ہیلتھ انتظامیہ کے حوالہ کیا جائے گا ،فاٹاپارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل میڈیا سے گفتگوفاٹاپارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل نے اپنے رہائش گا شاہ کس میں میڈیا دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل حل کرکے کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے طورخم بارڈر مسلئے پر توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویزا پالیسی بارڈر پر ہونا چاہیے اور قبائلی علاقوں میں املاک کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا ازلہ ہونا چاہئے اور قبائلی عوام کا اسٹیٹس برقرار رکھنا چاہئے اور دونوں ملکوں کا جائنٹ سیکورٹی فورسز تشکیل دیا جائے اور دونوں ملک انٹیلی جنس ادارے لنک کیا جائے اور ایک دوسرے سے معملات شیئر کیا جائے اسطرح توجہ دلاونوٹس میں اہم باتیں شامل ہیں جو انہوں پارلیمنٹ میں جمع کیا ہے انہوں نے کہا کہ دور افتا دہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں ہسپتال 2017 میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں سٹاف کے رہائش کیلئے پورا بندوبست کیا ہے کیونکہ یہ بازار ذخہ خیل کا دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل نادرا دفتر میں لوگوں کے تکالیف کا اندازہ اور نادرا دفتر میں سٹاف کی کمی ہے اس لئے اس پر وزیر داخلہ سے بات کر وں گا اور جلد سٹاف کا مسئلہ ہو جائے گا انہوں نے کہ انشااللہ شلمان واٹر سپلائی اسکیم میرے دور میں ہو گا اور یہ وزیر اعظم کے ذاتی فنڈ سے کروں گا اس پر بہت کا م کیا گیا ہے انہوں نے کہا لنڈی خانہ واٹر سپلائی اسکیم ڈونرز کی تعاون سے شروع کیا جائے گا اب کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ڈونرز نے ابھی تک فنڈ مہیا نہیں کیا ہے اس لئے وقت سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتے انہوں کہا کہ لنڈیکوتل میں دو گھنٹے بجلی دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ اسطرح کو ئی خط گریڈ عملے کو مل گیا ہے یہ صرف پروپیگنڈہ ہے اس میں کوئی حقیت نہیں ہے اس پر میری بات واپڈا کے اعلی حکام سے ہوئی ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ گورنر نے پی اے خیبر کا نوٹیفیکشن جاری کیا اور دو دن بعد واپس لیا اب چودہ اگست سے پہلے پی خیبر جائے گا