گھنٹہ گھر واٹر ورکس، حسین آگاہی روڈ پر کئی کئی فٹ کھڑے پانی کے باعث انتظامیہ نے قلعہ پرجانیوالی ٹریفک کو شہریوں کیلئے کھول دیا

گھنٹہ گھر واٹر ورکس، حسین آگاہی روڈ پر کئی کئی فٹ کھڑے پانی کے باعث انتظامیہ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) بارش کے باعث گھنٹہ گھر واٹر ورکس روڑ اور حسین (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

آگاہی روڑ پر کئی کئی فٹ گھڑے بارش کے پانی کے باعث انٹظامیہ نے قلعہ پر جانے والی ٹریفک کو عام شہریوں کے لئے کھول دیا ہے گذشتہ روز گھنٹہ گھر چوک کے اطراف میں کھڑے کئی کئی فٹ بارچ کے پانی کے باعث شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے سائیکل موٹر سائیکل اور کار سواروں کی بڑی تعدا د گھنٹہ گھر چوک پر ہی رک گئی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے قلعہ کی انتظامیہ نے بیریر ہٹا کر قلعہ کے راستہ کو عام شہریوں کے لئے کھول دیا جس سے ٹریفک کو رواں رکھنے میں آسانی پیدا ہو گئی ۔

قلعہ ٹریفک

مزید : ملتان صفحہ آخر