سانحہ کوئٹہ ، ڈسٹرکٹ بار ملتان کی کشمیر بنے گا پاکستان پرکانفرنس تعزیتی اجلاس میں تبدیل ہوگئی

سانحہ کوئٹہ ، ڈسٹرکٹ بار ملتان کی کشمیر بنے گا پاکستان پرکانفرنس تعزیتی ...

ملتان(خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر منعقد کی جانیوالی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

آل پارٹیز لائیرز کانفرنس کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تعزیتی اجلاس میں تبدیل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ موضوع پر گزشتہ روز کانفرنس منعقد ہوناتھی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بارملتان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر مذمت کرتے ہو ئے واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری اور انھیں قرار واقعی سزا دلانے کے ساتھ حکومت سے عدالتوں اور وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ بار

مزید : ملتان صفحہ آخر