بستی درواسے لاشاری اور شادن لُنڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ ریلوے ٹریک عارضی طور پر بحال

بستی درواسے لاشاری اور شادن لُنڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ ریلوے ٹریک عارضی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے بستی درواسے لاشاری اور شادن(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
لُنڈ کے درمیان بارش سے متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بحال کردیا ہے ذرائع کے مطابق اتوار کی شب11بجے کے قریب بستی درویش لاشاری اور شاد لنڈ کے درمیان ریلوے ٹریک زیر آب آگیا تھا جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو 3گھنٹے20منٹ کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑا ریلوے ذرائع کے مطابق شعبہ انجینئرنگ نے متاثرہ مقام پر کاشن لگا کر10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینوں کی آمدرورفت کو بحال کردیا۔