ایم ڈی واسا کا ہنگامی صورتحال کا اعلان، افسران اور سٹاف فیلڈ میں طلب

ایم ڈی واسا کا ہنگامی صورتحال کا اعلان، افسران اور سٹاف فیلڈ میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان شہر میں سوموار کے روز موسلادھار بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے واسا کے تمام سیوریج ڈویژنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن کے آفیسران اور سٹاف کو فیلڈ میں طلب کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کے آفیسران اور سٹاف کو فیلڈ میں طلب کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن اشتیاق احمد کو تمام ایس ڈی اوز اور سب انجینئرز کی متعلقہ ڈسپوزل اسٹیشن پر موجودگی یقینی بنانے اور بارش کے پانی نکلنے تک ان کی ڈسپوزل اسٹیشن پر حاضری (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
یقینی بنانے کا حکم دیا اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں جنریٹرز پر ڈسپوزل اسٹیشن چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کے ہمراہ رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں بوسن روڈ، خانیوال روڈ،کچہری روڈ تا گھنٹہ گھر، ٹینا والی کھوٹی، واٹر ورکس روڈ، ابدالی روڈ، پرانا بہاولپور روڈ، ایم ڈی اے، چوک وہاڑی روڈ، ممتاز آباد سمیت میٹرو روٹ اور چونگی نمبر 9، نادرن بائی پاس اور دیگر ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں سے بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتے رہے۔ انہوں نے سیوریج نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ڈویژنوں کے ایکسین کو اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کے حکم پر میٹرو بس روٹ اکثر مارکیٹ بوسن روڈ پر نون ہاؤس کے بالمقابل بھی دورہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن شہزاد منیر کو فوری طور پر نکاسی آب کا حکم دیا۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو شہر کے شیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈی وائٹرنگ پمپ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء انہوں نے واسا کے تمام فیلڈ آفیسران اور سٹاف کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک اپنی اپنی حدود میں تا حکم ثانی موجودگی کو یقینی بنانے اور آئندہ چند روز تک بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا۔
ہنگامی صورتحال