میجر طفیل کے یوم شہادت پر پاک آرمی کے دستے کی مزار پر سلامی

میجر طفیل کے یوم شہادت پر پاک آرمی کے دستے کی مزار پر سلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی‘ میلسی ‘ گگو منڈی ‘ بوریوالا ‘ بہاولپور(بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر ) میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی یوم شہادت کے موقع پر اَن کے آبائی گاوٗں طفیل آباد میں شہید کے مزار پر بریگیڈ یئر نذیر حسین خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
جنرل جاوید اقبال کی طرف سے اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے میجر طفیل محمد شہیدکے مزار پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اس موقع پر پاکستان آرمی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی میجر طفیل محمد شہید نے 1958 ؁ء مشرقی پاکستان کے ضلع کومیلا میں لکشمی پور کے محاذ پرجذبہ حب الوطنی سے سرشارملک کی سرحد کا دفاع کرتے ہوئے جوانمردی سے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا تھا اس موقع پر طفیل آباد میں طفیل شہید ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب رجمنٹ کے بریگیڈئر نذیر حسین نے کہا کہ پاک فوج کے افسرو جوان وطن پر جانیں نچھاور کر نے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں پاک فوج جانوں کے نذرانے دے کر ہم وطنوں کے لیے خوشی اور امن کے لیے کوشاں ہے پاک فوج نے ملک کے دفاع کو اس قدرمضبوط بنا دیا ہے کہ کوئی دشمن میلی آنکھ سے پاک وطن کو نہیں دیکھ سکتا ۔ ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے پاک وطن کے شہیدوں نے اپنے لہو سے جو چراغ روشن کئے ہیں ان کی روشنی سے اس ملک کے درو بام روشن ہیں ہماری مسلح افواج کے افسران و جوان اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بر سر پیکار ہیں۔تقریب میں بڑی تعداد میں سول انتظامیہ، علاقے کے معززین، عام افراد ، ریٹائرآفیسرز، جوان اور شہداء کی فیملیز بھی موجود تھیں واضح رہے کہ میجر طفیل شہید کے یوم شہادت کے حوالہ سے یہ سادہ مگر پروقار تقریب پہلی مرتبہ منعقد کی گئی ہے ۔
میجز طفیل مزار