خاتون سمیت 3افراد ٹریفک حادثات،2کرنٹ لگنے سے جاں بحق

خاتون سمیت 3افراد ٹریفک حادثات،2کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دنیا پور،اڈا ذخیرہ ، گگومنڈی ، دائرہ دین پناہ، کہروڑ پکا، لیاقت پور (نمائندگان)کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ٹیچر جاں بحق ، موٹر سائیکل ، رکشہ کے تصادم میں خاتون چل بسی 18(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سالہ نوجوان اورالیکٹریشن کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئے اچانک پستول چل جانے سے بھائی ہلاک ہوگیا موٹرسائیکل حادثے میں سیشن کورٹ کاکلرک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اس سلسلے میں دنیاپور سے نامہ نگار کے مطابق شب دوکوٹہ روڈ پر چک نمبر 305ڈبلیو بی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول چکنمبر 253ڈبلیو بی کا ٹیچر مقبول حسین ڈوگر اپنے گھر کے باہر مو ٹر سائیکل سے نکلا تو اس اثناء میں دنیا پور کی جانب سے مقابلے میں آ نے والی نامعلوم دوکارو ں میں سے ایک نے اسے سائیڈ ماردی جس کے نتیجے میں مقبول حسین سڑک پر گرگیا اسی دوران تیسری کار جو پیچھے آ رہی تھی کے ڈرائیور نے سڑک پر گرے شخص کو بچانا چاہا تو اس کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تاہم ڈرائیور معزانہ طور پر محفوظ رہا ادھر زخمی ٹیچر کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جا ں بحق ہو گیا متوفی مقامی صحافی و پیٹرولیم ڈیلر سردار عبدالجبار ڈوگر کے بہنوئی تھے متوفی کوجنازہ کے بعد ان کے آ بائی گاؤ ں چک نمبر 305ڈبلیو بی میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق اڈا ذخیرہ کے قریب دنیا پور سے آنے والا موٹر سائیکل رکشہ جمپ سے بچتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا جس سے ایک خاتون زلیخاں بی بی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئیں جب کہ اس کی ہمشیرہ آمنہ بی بی اور کار میں سوار چار افراد سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کار اور رکشہ کو قبضہ میں لے کر کار وائی شروع کر دی ہے ۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ چھپری اڈہ کے رہائشی کاشتکارملازم حسین شاہ کا18سالہ بیٹامحمدیوسف عرف شانوگھرمیں بجلی کی تارمیں جوڑلگارہاتھاکہ کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا جسے ہسپتال لے جایارہاتھاکہ راستہ میں ہی دم توڑگیا علاوہ ازیں چھپری اڈہ کے رہائشی قیصرحسین شاہ کا4سالہ بیٹااطہرشاہ کومرگی کادورہ پڑاجوجان لیواثابت ہواجنہیں نمازجنازہ کے بعدآبائی قبرستان ٹبہ شاہ یعقوب میں سپردخاک کردیاگیا۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابقچک نمبر 187/E.Bکا نوجوان رہائشی الیکٹریشن عبدالجبار گزشتہ روز 11بجے کے قریب گاؤں کے ایک گھر میں وائرنگ کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مرحوم گھر کا واحد کفیل تھا اس کا والد فوت ہو چکا ہے جبکہ چھوٹا بھائی معزور ہے جبکہ وہ دو بچوں کا باپ ہے ۔کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ نوقابل واہ کے رہائشی ممتاز احمدنے الزام عائدکیاکہ وہ کام پر چلاگیا۔ اس کاپستول تیس بوراس کے بیٹے 14سالہ غلام یٰسین کے ہاتھ لگ گیا اور وہ اپنے بھائیوں چھ سالہ ربنواز، سات سالہ عبدالعزیز کے ساتھ کھیلنے لگا۔اچانک پستول چل گیا۔ گولی ربنواز کی کلائی پر لگ کر عبدالعزیز کے سرمیں جا لگی اور وہ دم توڑ گیا۔ جب کہ ربنواز زخمی ہوگیا۔ تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرلیا۔لیاقت پور سے نامہ نگار 228نمائندہ پاکستان کے مطابق سیشن کورٹ لیاقت پور کے کلرک محمد عمران بشیر موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے ،تفصیل کے مطابق موضع پکالاڑاں کے سکونتی محمد عمران بشیر جو کہ دونوں ٹانگوں سے معذور تھا صبح گھر سے بذریعہ موٹر سائیکل عدالت لیاقت پور آرہا تھا کہ چوک فرید کے قریب اس کی بیساکھی موٹر سائیکل کے پہیہ میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئے جس کی وجہ عمران بشیر کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے لڑکے کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے بار ایسوسی ایشن لیاقت پورنے آج سوگ کا اعلان کیا اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر