گگومنڈی ، کھاتہ داروں کامبینہ فراڈ پرنجی بنک کیخلاف احتجاج ، سینہ کوبی

گگومنڈی ، کھاتہ داروں کامبینہ فراڈ پرنجی بنک کیخلاف احتجاج ، سینہ کوبی

گگو منڈی(نامہ نگار)یو بی ایل برانچ میں کھاتہ داروں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کافراڈ۔ان پڑھ کھاتہ داران جوکیشئرسے اپنے چیک بھرواتے تھے سب کے سب لٹ گئے۔بنک کیشیئر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

میڈم نازیہ فرار۔فراڈکی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کھاتہ داروں کابنک کے سامنے احتجاج اورسینہ کوبی۔میڈیاٹیم کودیکھتے ہی بنک مینجرنے اندرسے تالے لگوالئے اورموقف دینے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق نواحی اڈالندومسجدUBLبرانچ میں عرصہ تقریباً ایک سال سے بنک کے ان پڑھ کھاتہ داروں سے فراڈکاسلسلہ جاری ہے۔ان پڑھ کھاتہ دارجواپنے چیک فل نہیں کرسکتے تھے سادہ چیک لے کربنک آتے اوربنک میں موجودکیشئرمیڈم نازیہ کواپنے چیک بھرنے کیلئے دے دیتے تھے۔بنک کیشیئرکھاتہ دارکی مطلوبہ رقم سے لاکھوں روپے زائدکااندراج کرکے بنک سے رقم نکلوالیتی تھی اورمطلوبہ چندہزارروپے کھاتہ دارکواداکردیئے جاتے تھے۔گزشتہ روزUBLلنڈومسجدکے بعض کھاتہ داراپنے اکاؤنٹ چیک کرنے بنک گئے جن کے اکاؤنٹس میں ان کے مطابق لاکھوں روپے جمع ہونا چاہیے تھے سب کے سب خالی تھے۔کھاتہ داروں سے فراڈکی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کھاتہ داربنک کے سامنے جمع ہوگئے اورکروڑوں روپے کے فراڈپرشدیداحتجاج کرتے ہوئے سینہ کوبی کرتے رہے۔جن کھاتہ داروں سے فراڈہواہے ان میں قطب دین سکنہ106۔ای بی ،محمداشرف سکنہ102۔ای بی,،تاج دین سکنہ403۔ای بی،فرخ خان سکنہ104،ای بی ودیگرسینکڑوں شامل ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق اس مدمیں بنک کے کھاتہ داروں سے تاحال ڈیڑھ کروڑ سے زائدکافراڈہوچکاہے۔بنک کے سامنے کھاتہ داروں کے احتجاج پرجب میڈیاٹیم وہاں پہنچی توبنک مینجرصہیب نے بنک کواندرسے تالے لگوالئے اورصحافیوں کو اندرداخل نہیں ہونے دیااورموقف دینے سے بھی انکارکردیا۔کروڑوں روپے کے اس میگافراڈمیں بنک کیشیئرمیڈم نازیہ،ٹی بوائے فاروق روپوش ہوگئے ہیں۔کھاتہ داروں کاکہناہے کہ تھانہ شیخ فاضل کوتحریری درخواست دے دی ہے اورپولیس نے کاروائی سے صاف انکارکردیاہے۔موقف لینے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخ فاضل ملک ریاض نے کہاکہ یہ پولیس کیس نہیں ہے اس کیس کوایف آئی اے نے ہینڈل کرناہے۔

بنک فراڈ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر