ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 40ملزم پکڑلئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 40ملزم پکڑلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،40ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمہ عالیہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
یوسف کے قبضہ سے 20بوتل شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم دانش کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم عبدالرشید کے قبضہ سے 05لیڑ شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد عابد کے قبضہ سے 01کلو 120گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم مختیار کے قبضہ سے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد شیر کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم مزمل کے قبضہ سے 01عدد رپیٹر 12بور اور 01عدد پسٹل بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم زبیر حسین کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شہریار کو ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم سجاد احمد کو ون ویلنگ کرتے جبکہ پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم اقبال کو انتہائی تیز رفتار ہائی ایس چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم گلزار کو جبکہ پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم انور کو پولیس ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم غلام شبیر کے قبضہ سے 155پتنگیں فروخت کرتے، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم محمد شکیل کے قبضہ سے 420پتنگیں معہ 20عدد گوٹے ڈور کے فروخت کرتے جبکہ ملزم محمد تنویر کے قبضہ سے 444پتنگیں معہ 36عدد گوٹے ڈور کے فروخت کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان آصف ، مظہر ، ریاض، شاہد ، نوید اکبر ، جماعت علی ، عبدالعزیز، نعیم اور یاسرکو بلیئرڈ ٹوکن جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی