اوچ شریف ‘ سیوریج لائن ناکارہ‘ گلیاں زیر آب‘ شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اوچ شریف ‘ سیوریج لائن ناکارہ‘ گلیاں زیر آب‘ شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اوچ شریف‘ ہیڈ پنجند (سٹی رپورٹر ،نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار) سیوریج لائن ناکارہ ہونے کے باعث کئی روز سے کھڑے گندے پانی پر تاجروں ، سول سوسائٹی ارکان اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، ٹی ایم اے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الشمس چوک پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دی ، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، مظاہرین کی سینہ کو بی ۔ بازار گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکے اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے ، شہری ملیریا سمیت وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، تاجر رہنما ء عمر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

خورشید سہمن۔ بازاروں اور رہائشی علاقوں میں کھڑے سیوریج کے پانی نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، زبیرخان نیازی صدر سول سوسائٹی 48گھنٹوں میں شہر بھر سے سیوریج کا پانی ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو مزاکرات کے لئے ٹی ایم اے آفس اوچ شریف بلا لیا ، اور ان کے ہمراہ اسیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے علاقوں کا دورہ کیا ، اور 48 گھنٹے میں سیوریج سسٹم کی بحالی کی ٹی ایم اے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی گھنٹوں میں سیوریج مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے ۔

 

مزید : ملتان صفحہ آخر