سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی ڈیوٹی پر جاتے اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق

سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی ڈیوٹی پر جاتے اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق

خانقاہ شریف، سمہ سٹہ (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اے ایس آئی جاں

(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

بحق۔ تفصیل کے مطابق ہتھیجی کارہائشی سی ٹی ڈی کا اے ایس ائی اللہ ڈتہ گولڈن بھاولپور وردی میں ڈیوٹی پر جارہاتھا جب وہ خانقاہ شریف کے قریب آٹھ بجے نیشنل ہائی وے پر پہنچا تو پیچھے سے آنیوالے دو نامعلوم نوجوان موٹرسائکل سوار وں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سمہ سٹہ سجاد سندھو اور ایس ایچ او مسافر خانہ لیاقت گل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے آئینی شاہدین کے مطابق مقتول پر فائرنگ تھا نہ مسافر خانہ کی حدود سے شروع ہوئی اور گرا تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں تو ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ سجاد سندھو نے کہا ہم حدود کے چکر میں نہیں پڑتے ہمارا پولیس ملازم بھائی تھا اس لیے ہم ہی تفتیش کریں گے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے ۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے ۔ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی کہ یہ قتل خاندانی مخالفت کی وجہ سے ہوا ہے یا کسی تنظیم کے لوگوں نے کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر