سیاسی دباؤ پر یونین کونسلوں میں سیکرٹری تعینات کرنیکا انکشاف

سیاسی دباؤ پر یونین کونسلوں میں سیکرٹری تعینات کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار ) ضلع ملتان میں آفیسران کی ناقص حکمت عملی اور سیاسی دباؤ پر میرٹ سے ہٹ کر یونین کونسلوں میں سیکرٹری تعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث تنخواہوں کی مد میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے شیڈول اور پالیسی کے مطابق یونین کونسلوں میں سکیل 7 اور 11 کے سیکرٹریوں کو یونین(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کونسلوں میں تعینات کیا جاتا ہے لیکن ضلع ملتان کی بیشتر یونین کونسلوں میں آفیسران کی ناقص حکمت عملی اور سیاسی دباؤ پر سکیل 13 سے 16 تک کے ملازمین کو یونین کونسلوں میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جن کی تنخواہیں گریڈ7 اور 11 سے زائد ہیں اور اس ناقص حکمت عملی کیوجہ سے زائد گریڈ کے سیکرٹریوں کی تنخواہوں پر بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔