عوام کے جان ومال کاتحفظ ترجیح، آزادی تقریبات ملی جذبہ سے منائی جائیں، گورنر

عوام کے جان ومال کاتحفظ ترجیح، آزادی تقریبات ملی جذبہ سے منائی جائیں، گورنر

ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر اسطتوارر کیا جارہا ہے۔شہر کے امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری،سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ ،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی اورمحمد علی کھوکھر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کو ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا جائے۔ سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔قبل ازیں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہاؤس میں سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی،سید محمد زورا حسین ایڈووکیٹ،عبدالمجید اویسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

گورنر

 

مزید : ملتان صفحہ آخر