نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے ‘ شاہ محمود

نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے ‘ شاہ محمود

ملتان (سٹی رپورٹر)دربار عالیہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ؒ اور دربار عالیہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ کی والدہ حضرت بی بی پاک دامن ؒ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے پاکستان(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کی پوری ملت کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں وہ آج عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی پاک دامن ؒ کے 742ویں عرس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے امیر پیر گل احمد شاہ گیلانی اور جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بی بی پاک دامن ؒ کی تعلیمات اور تربیت کے طفیل لاکھوں خواتین زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر سراط مستقیم پر گامزن ہوگئی پاکستان زکریا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے اہل پاکستان کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے عرس کی تقریب میں تلاوت قاری عبدالغفار نقشبندی نے کی حمید نواز عاصم ،احمدنواز عصیمی،قاری محمد سعید نقشبندی،شوکت سعیدی نے ہدیہ عقیدت پیش کی مہمانان خصوصی میاں جمیل احمد،ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی،رانا محمد ایوب،محمد ارشد صدیقی،خالد جاوید وڑائچ،ملک ظہور احمد مہے،عون عباس بپی،معین ریاض قریشی،رانا عبدالجبار،بابر شاہ،مولانا حفیظ اللہ مہروی،شیخ محمد نعیم اسٹیج پر موجود تھے آخر میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کرائی۔بی بی حضرت پاک دامن کا سالانہ عرس کی تقریب میں ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان زون شاہد حمید ورک عرس کی تقریب میں شریک ہوئے نہ نگران دربار حنا نیاز بلوچ عرس کے موقع پر ڈیوٹی پر حاضر ہوئیں واضع رہے کہ حضرت بی بی پاک دامن کے مزار پر کسی بھی مرد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔کوئی خواتین زائرین نے شرکت کی لیکن خاتون نگرام ڈیوٹی پر موجود نہیں تھیں حضرت بی بی پاک دامن کے عرس میں سندھ سمیت مختلف علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ملتان میں ہونے والی بارش کے باعث زائرین کو دربار پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لوہا مارکیٹ سمیت دربار کی اطراف میں موجود سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑے ہونے کے باعث زائرین کو پیدل چل کر حضرت بی بی پاک دامن کے عرس کی تقریب میں شرکت کرنا پڑی

بی بی پاکدامن

مزید : ملتان صفحہ آخر