ایوننگ راؤنڈ کرنیوالے ڈاکٹرز کو 40 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ

ایوننگ راؤنڈ کرنیوالے ڈاکٹرز کو 40 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ

ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ پنجاب نے ہسپتالوں میں ایوننگ راؤنڈ کرنیوالے کنسلنٹ ڈاکٹرز کو 40 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایوننگ راؤنڈ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگانا ہوگی ۔ اس سلسلے میں جاری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

حکام نے آن کال بنیاد پر ایوننگ راؤنڈ کرنیوالے کنسلنٹ ڈاکٹرز کو موجودہ الاؤنس کا 40 فیصد اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے جس کیلئے ڈیوٹی روسٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طریقہ کار کے مطابق تیار کرنا ہوگا ۔ کنسلنٹ ڈاکٹرز مارننگ شفٹ سے دوپہر دو بجے کے بعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے آؤٹ ہونگے اور شام 5 بجے کے بعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگا کر ان ہونگے ۔ کنسلنٹ ڈاکٹر ایوننگ راؤنڈ کیلئے کم از کم ایک گھنٹہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر ضرور موجود رہیں گے اور پھر بائیو میٹرک کے ذریعے یہ ڈیوٹی سے آؤٹ ہونگے ‘ انکی حاضری اور ایوننگ راؤنڈ کے اوقات کار کی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کے ذریعے سختی سے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ اس بارے میں ذرائع کیمطابق شام کے اوقات میں کنسلنٹ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ خصوصی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں شام میں بھی مریضوں کو کنسلنٹ ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر