عارضی طور پر لوکوشیڈ ملتان تعینات الیکٹریکل چارج مین سٹاف کیلئے درد سر بن گیا

عارضی طور پر لوکوشیڈ ملتان تعینات الیکٹریکل چارج مین سٹاف کیلئے درد سر بن ...

ملتان(جنرل رپورٹر)قواعد کے برعکس عارضی طور پر لوکو شیڈ ملتان میں تعینات بااثر الیکٹریکل چارج مین لوکو حامد قدیر لوکو فورمین (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اور سٹاف کے لئے درد سر بن گیا ہے بار بار بک آف ہونے اور معطل ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر دیر سے آنا اور قبل از وقت رخصت ہوجانا معمول بنارکھا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر نے جائے تعیناتی کی بجائے دوسرے مقام یا اسٹیشن پر عارضی طور پر تبادلہ کروا کر کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم خانیوال لوکوشیڈ میں تعینات سینئر چارج مین حامد قدیر نے نہ صرف اپنا عارضی طور پر ملتان میں تبادلہ کروارکھا ہے بلکہ من مرضی سے فرائض سرانجام دینا بھی معمول بنارکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق لوکو فورمین‘ اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر نے اس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر متعدد بار اسے بک آف کیا ہے اور ایک دو بار معطل بھی کیا جاچکا ہے تاہم بااثر ہونے کے باعث ہر بار ریلوے انتظامیہ کو مذکورہ اہلکار کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑتے ہیں لوکو شیڈ ملازمین نے مذکورہ چارج مین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف مکینیکل انجینئر ‘چیف ایگزیکٹو ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

درد سر

مزید : ملتان صفحہ آخر