ایڈیشنل آئی جی کاشف مشتاق کانجو کا دورہ پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ‘ تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ

ایڈیشنل آئی جی کاشف مشتاق کانجو کا دورہ پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ‘ تمام شعبوں ...

ملتان(کرائم رپورٹر) اے آئی جی ٹریننگ پنجاب کاشف مشتاق کانجونے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان کادورہ کیا۔ دورہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے آغاز پر جاوید بشیر خان ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد ان کا سٹاف بشمول مظہر الاسلام ڈی ایس پی لیگل ، شفیق الرحمن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، انسپکٹر عبدالنعیم پی ایس او ، انسپکٹر فرخ اعجاز ریزرو انسپکٹر ، انسپکٹر غلام جعفر چیف سکیورٹی آفیسر ، دلاور حسین، انچارج ویپن سٹاف ، ڈاکٹر محمد اویس رومی ،میڈیکل آفیسر، مس رابعہ نایاب سائیکالوجسٹ سے تعارف کرایا۔ کاشف مشتاق کانجو اے آئی جی ٹریننگ نے ٹریننگ ایریاز جن میں UNODCلیب ،کمپیوٹر لیب ،ریکریشن ہال ، ٹرینیز ہاسٹل ، متفرق سٹور ، میس ہال ، کنٹین ، ریجمنٹل سٹور ، فوٹو گرافک سیکشن ، ڈسپنسری ، فائرنگ رینج وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کاشف مشتاق کانجو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب نے ایس ایس پی مقصود احمد خان کھچی اور ان کے سٹاف کی ادارہ ہذا کی بہتری کیلئے کی گئی خدمات کو سراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر