تمام شہروں میں سلام پاکستان ریلیاں نکالی جائینگی ‘ علامہ احمد لدھیانوی
ملتان (سٹی رپورٹر) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپورجوش وجذبے سے منایا جائیگا،ملک کے تمام شہروں میں سلام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین کو سلام (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
عقیدت پیش کرتے ہیں ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی فوج کی دہشت گردی پر عالمی اداروں کی چشم پوشی ان اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کسی بھی صورت میں کشمیر کے مقدمہ سے دستبردار نہیں ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار علامہ محمد احمد لدھیانوی گزشتہ روز اہلسنت والجماعت کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی پر ملک کے تمام ضلعئی ہیڈ کوارٹرز پر اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سلام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ محمد احمد لدھیانو ی نے اس موقع پر گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں بیرونی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے جوکہ ایک طویل عرصہ سے بلو چستان کے حالات خراب کر رہی ہیں ، تاکہ ملک میں باالخصوص بلوچستان میں اقتصادی ترقی کا راستہ روکا جاسکے ،کلبھوشن مافیا ایک بار پھر سے متحرک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ،انڈیا اور اس کے اتحادیوں کو اقتصادی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔