نہر سے ملنے والی لڑکی کی لاش امانتاً سپرد خاک

نہر سے ملنے والی لڑکی کی لاش امانتاً سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان) نہر سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کی شناخت نہ ہوسکی،پوسٹ مارٹم کے بعد ٹی ایم اے جہانیاں عملہ کی طرف سے لڑکی کی مسخ شدہ لاش کو امانتاً دفنا دیا گیاتفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 141دس آر کے قریب نہر5Rٹن آر لوئری باری دوآب سے نوجوان لڑکی کی مسخ شدہ لاش بر آمد ہوئی،ٹھٹھہ صاد ق آباد پولیس،ہیومی سائیڈ سیل جہانیاں کی طرف سے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد لایا گیا،مگر رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں وومن میڈیکل آفیسر(لیڈی ڈاکٹر) کی سیٹ خالی ہونے کے پیش نظر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد وڑائچ کی طرف سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں لیجا گیا،جہاں رات گئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کی کسی قسم کی شناخت نہ ہونے کے پیش نظر لاش کو ٹی ایم اے جہانیاں عملہ کے حوالے کیا گیا،جس کی طر ف سے لاش کو امانتاً دفنا دیا گیا ہے،جبکہ لاش بر آمدگی کے متعلق