قندیل قتل کیس، 2ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم

قندیل قتل کیس، 2ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث 2 ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہوئے دوبارہ10 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انچارج ہومی سائیڈ سرکل تھانہ مظفرآباد عطیہ ناہید کی جانب سیماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے ملزم بھائی وسیم کے ساتھ آنے والے ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط اور مقتولہ کے رشتہ دارظفرکوعدالت پیش کیاگیا پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ بین الاقوامی شہرت اختیار کر چکاہے اس لئے مذکورہ ملزموں کوگرفتارکیا گیا ہے جن سے تفتیش کرنی باقی ہے اس لئے ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔
قندیل بلوچ