گلی میں کھیلتے 2حقیقی بھائی 3روز سے پراسر ار طورپر لاپتہ

گلی میں کھیلتے 2حقیقی بھائی 3روز سے پراسر ار طورپر لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان) گلی میں کھیلتے 2سگے بھائی پرُ اسرار طور پر لاپتہ،تین روز تک تلاش کے باوجوددونوں بھائیوں کا کوئی سراغ نہ مل سکاتفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی موضع علی شیر واہن کے رہائشی محنت کش غلام نبی قوم ہنجرا نے بتایا کہ 6اگست 2016کو اس کا 15سالہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بیٹا محمد وقاص جو نویں جماعت کا طالب علم ہے،اور 12سالہ بیٹا محمد عمران جو کہ قر آن پاک حفظ کر رہا ہے،شام کے وقت گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے،تین روز تک ان کی رشتہ داروں ،دوستوں کے ہاں تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکاہے،محنت کش غلام نبی نے خدشہ ظاہر کیا کہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کہیں اس کے دونوں بیٹوں کو کسی نے اغواء نہ کر لیا ہو،لاپتہ محمد وقاص اور محمد عمران کے والد محنت کش غلام نبی نے آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان،ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
2بھائی لاپتہ