جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات سیمینار ز کا انعقاد ،شرکاء کا جوش و خروش دیدنی

جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات سیمینار ز کا انعقاد ،شرکاء کا جوش و خروش دیدنی

ملتان، خانیوال، وہاڑی، میلسی ، لیہ ، چوک اعظم ، منکیرہ ، راجن پور، جام پور، داجل، بہاولپور، خانپور(سپیشل رپورٹر+ خصوصی رپورٹر+ نمائندگان) جشن آزادی کے سلسلہ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تقریبات، سیمینارز (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کا انعقاد کیا گای تفصیل کے مطابق ملتان( سپیشل رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے 14 اگست کے حوالے سے مختلف چوکوں کو سجانے کا کام شروع کر دیا ۔شاہ شمس پارک میں میوزیکل نائٹ شروع لوگوں کا رش۔پی ایچ اے نے آرٹس کونسل چوک اور قلعہ پر قائداعظم، فاطمہ جناح اور علامہ اقبال کے پوٹریٹ لگا دئیے۔ مختلف پرائیویٹ کمپنیز بھی 14 اگست کے حوالے سے پی ایچ اے سے تعاون کر رہی ہے۔پی ایچ اے انتظامیہ نے ٹرالہ بھی سجانا شروع کر دیا ہے جس کو خوبصورت ماڈلز سے سجایا جا رہا ہے۔دریں اثنا ملتان ملتان آرٹس کونسل نے جشن آزادی کے سلسلہ میں پروگراموں کا شیڈول جاری کردیا 13 اگست کی شام 6 بجے ہدایت کار یوسف کامران کا ڈرامہ پیش کیا جائے گا 14 اگست کی رات کو ساڑھے آٹھ بجے مشاعرہ جبکہ15 اگست کو شام 6 بجے ڈرامہ اور ساڑھے 8بجے میوزیکل نائیٹ ہوگی میوزیکل شو میں نعیم الحسن ببلو ، امبر آفتاب ، ثوبیہ ملک ، یونس خان، وسیم وسو، عارف خان بابر ، عائشہ خان پرفارم کریں گے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض نعیم الحسن ببلو اور عروج علی سرانجام دیں گے خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق ضلع خانیوال کے سکولوں میں تحصیل کی سطح پر جشن آزادی مقابلہ جات کا آغاز ہو گیا ۔ آج تحصیل خانیوال ‘ جہانیاں ‘ کبیروالا اور میاں چنوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔تحصیل جہانیاں میں حسن قرآت کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 3جہانیاں کے حافظ سعد ربانی نے پہلی ‘ گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 3جہانیاں کے حافظ محمد اسامہ نے دوسری ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 111/10-Rجہانیاں کے محمد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 3جہانیاں کے زوہیب الرحمن اول ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 111/10-Rجہانیاں کے محمد مدثر دوئم اور گورنمنٹ مڈل سکول نمبر3جہانیاں کے محمد عمر سوئم رہے ۔تحصیل خانیوال میں مقابلہ قرآت میں گورنمنٹ مڈل سکول 59/10-Rکے محمد مدثر فرسٹ ‘ گورنمنٹ مڈل سکول مخدوم پور کے محمد باسط دوئم اور گورنمنٹ مڈل سکول 87/10-Rکے محمد قدیر نے تیسری پوزیشن لی جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ مڈل سکول 23/10-Rکے محمد ابوذر نے پہلی ‘ گورنمنٹ مڈل سکول 170-10-Rکے علی حیدر نے دوسری اور گورنمنٹ مڈل سکول طارق آباد کے عدیل شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔دریں اثنا محکمہ تعلیم کے شیڈول کے مطابق 9اگست کو ضلع خانیوال کے سکولوں کے مابین تحصیل سطح کے جشن آزادی تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلہ جات تحصیل ہیڈ کوارٹرز کبیر والا ‘خانیوال ‘ میاں چنوں اور جہانیاں میں ہوں گے علاوہ ازیں محکمہ سماجی بہبود خانیوال کے شیڈول کے مطابق 10اگست کو لیڈی ویلفیئر سوسائٹی جہانیاں کے زیر اہتمام 12اگست کو وفا میاں چنوں کے زیر اہتمام موسیٰ ورک میں اور انجمن مرکز اسلامیہ میاں چنوں کے زیر اہتمام اسلامیہ گرلز میاں چنوں میں جشن آزادی سیمینارز منعقد ہوں گے ۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی کیمطابق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ناچی بکریوں کے مارچ کا اہتمام کیا گیاوہاڑی لاج سے پرانی سبزی منڈی تک ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی قیادت میں ناچی بکریوں کا مارچ ہوا اس موقع پر ای ڈی او ایگری کلچر چوہدری مشتاق علی، ڈی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر علی احمر ، ٹی ایم او راؤ نعیم خالد ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، تاجر رہنما شیخ جاوید کالا، صادق کاشی، سماجی رہنما نوشین ملک ، عظمی سلیم ، اللہ دتہ اور بھی مو جود تھے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے یہ ایک منفرد شو تھا۔ دریں اثنا حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تقریبات جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ وہاڑی کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے جن میں بیڈمنٹن ، کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال ، تیکوانڈو، رگبی ، باڈی بلڈنگ ، ویٹ لفٹنگ ، ٹیبل ٹینس ، کراٹے ، پاورلفٹنگ اور باسکٹ بال شامل ہیں 14 اگست 2016 ؁ء تک جا ری رہیں گے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق زندہ قومیں آزادی کی جدوجہد میں شریک شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی گزشتہ برس سے بڑھ کر منایا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میلسی مہر ظفر اقبال نے سکول میں جشن آزاد ی تقریبات کے سلسلے میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات کی طرف سے پیش کردہ سٹیج ڈراموں کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت ڈپٹی ڈی ای او میلسی حافظ محمد ساجد نے کی جبکہ مہمانا ن اعزاز میں سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی محمد رفیق اور سید اظہر عباس بخاری شامل تھے اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول ، ہاکس سکولز سسٹم اور ڈان پبلک سکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات محمد عاطف فرید، نوید منظور ، محمد کیف، عبد اللہ مدنی، ثمین فاطمہ، اور ساتھیوں سمیت دیگر نے سٹیج ڈرامے پیش کیئے۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ؍ ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے نعیم اللہ بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ یوم آزادی کی تقریبا ت کو شایا ن شان طریقہ سے منا نے کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور تیاری کریں ۔ انہو ں نے یہ ہدایت ڈی سی او کے کمیٹی روم میں 14اگست کی تقریبا ت کے حوالہ سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے دی ۔ اس موقع پر ڈی او سی محبوب احمد ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ عمران شمس ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر سید عثما ن منیر بخاری ، ڈی ڈی او ایچ آر ایم سلمان تنویر، ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر خادم حسین ملک ، ای ڈی او ایجو کیشن محمد منشاء ، پر نسپل ڈی پی ایس بوائز عباس بخار ی ،پر نسپل ڈی پی ایس گر لز ونگ طا ہرہ ذوالفقار،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیف الرحمن ، ٹی ایم او لیہ محمد سلیم، رمضان با بر ، قیصر انصاری اور متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔ اے ڈی سی نے کہا کہ ٹی ڈی اے و چوک فوراہ پر خو بصورت سٹا ل سجا ئے جا ئیں اور سرکا ری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر بھر میں نما یا ں مقاما ت پر تحریک آزادی کے ہیروز کی قد آدم تصاویر نصب کی جا ئیں اور منعقد ہو نے والے پر وگراموں کے پینا فلیکس و بینر ز لگا ئیں جا ئیں تا کہ عوام کی زیا دہ سے زیا دہ شمولیت کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ اے ڈی سی نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام مصروف شاہراہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی ، پا نی و چونے کے چھڑکا ؤ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ اجلاس میں طے پا یا گیا کہ یو م آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو صبح ڈی پی ایس گر لز ونگ میں منعقد ہو گی جہا ں پر چم کشائی کی جا ئے گی جبکہ پو لیس ، ریسکیو 1122کے دستے ما رچ پاسٹ کر یں گے اور سکو ل کے طلبہ تقاریر ، ملی نغمے ، ٹیبلو پیش کر یں گے ۔چوک اعظم سے سپیشل رپورٹر کیمطابق گریژن پبلک ہائی سکول چوک اعظم کے ڈائریکٹر مقبول حسین ہراج نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن بھر پور انداز میں مناتی ہیں اور ہمیں بھی اپنا یوم آزادی اس انداز سے منانا ہے کہ دشمن کو معلوم ہو سکے ہم زندہ و پائندہ قوم ہیں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں اور ہمیں آنے والی نسلوں کو قیام پاکستان کی عظیم جدو جہد سے آگاہ کرنا اور شہدا تحریک پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر + تحصیل رپورٹر+ نامہ نگار کیمطابق یوم آزادی کے حوالے سے ضلع بھر میں تقریبات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں تمام کالجز برائے خواتین کی طالبات کے درمیان تقریری،مباحثہ اور ملی نغموں کا مقابلہ منعقد کرایا گیا۔اس مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات نے ملی نغموں اور تقریری مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ ان پوزیشن ہولڈرز طالبات کو ڈویثرن لیول کے مقابلہ جات میں شرکت کے لئے ڈیرہ غازی خان بھیجا جائے گا۔اس جشن آزادی کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار ،پروفیسرز،لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے شعبہ صنعت زار میں ای ڈی او سی ڈی کی طرف سے سیمینار ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی او سی میاں آفتاب احمد اور سوشل ورکرجمیلہ بی بی تھے۔اس موقع پر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد ،رقیہ بی بی اور دیگر نے شرکت کی۔جام پور سے نامہ نگار کیمطابق زندہ قومیں اپنے مذہبی تہوار بڑے جوش وخروش سے مناتی ہیں۔ چودہ اگست کو بڑے شان سے منانے کے لیے پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔ جام پور شہر کے تمام سکولوں کے طلباء گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نمبر ایک میں جمع ہو کر ایک ریلی نکالیں گے جو ٹریفک چوک پر اختتام پزیر ہو کرکے ٹی ایم اے حال میں شرکت کرئے گی۔ یہ بات ڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور چوہدری محمد نواز خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتائی ۔ اس موقع پر اے ای اوز کے علاوہ صدر آپیکا جام پور اعجاز حسین چانڈیہ بھی موجود تھے۔داجل سے نامہ نگار کیمطابق ڈپٹی ڈسٹر کٹ سوشل ویلفیئر آفس کوٹ چھٹہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں رنگا رنگ تقریب کا آغاز کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر فاروق احمد خان تھے ۔ تقریب میں ملی نغمے ٗ ترانے اور خاکے پیش گئے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر راجہ شہر یار نے شرکاء کو ویلکم کیا ۔اختتام پر بچوں میں انعامات اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ تقریب میں سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بہاولپور سے نامہ نگار کیمطابق جشن آزادی پاکستان تقریبات بہاولپور ضلع میں نہایت جوش و خروش اورملی جذبہ سے جاری ہیں ۔ سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین قرأت ، نعت ، ملی نغمے ، تقاریر اور شعر و شاعری کے مقابلے سنٹرل لائبریر ی میں منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔ گذشتہ روز بہاولپور کے نوجوان کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس میں بھر پور طریقہ سے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد تھے بعد ازاں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔خان پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق جوہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود قریشی نے پولیس کی اجازت سے مشروط کرنے پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال جوہر سوسائٹی درجنوں دیہاتوں میں جشن آزادی کی تقریبات بسلسلہ ہفتہ جشن آزادی مناتی ہے۔لیکن اس مرتبہ جشن آزادی کی تقریبات کو پولیس کی اجازت سے مشروط کرنے پر احتجاجاََ کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء صدر انجمن تاجران کچہری روڈ حاجی محمد اشرف جٹ ممبر نیشنل سیکورٹی ایڈوائزری تحصیل خانپور نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجران جشن آزادی میں بھرپور حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور ممبر نیشنل سیکورٹی ایڈوائزری کمیٹی میں امن و امان کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر صدر سٹیزن ایکشن فورم حاجی عبد العزیز انجم بھی موجود تھے۔منکیرہ سے نامہ نگار کیمطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں 15اگست کو منکیرہ پریس کلب میں محفل مشاعرہ،محفل موسیقی و ادبی مقابلہ جات کی تقریب منعقد ہوگی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ،ممبر صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور ڈی پی او بھکر خا لد مسعود ہوں گے رنگار نگ تقریبات میں فوک سنگر مشتاق احمد چھینہ،پنجابی گلوکارہ شازیہ رانی اور ہما چوہدری پر فارم کریں گے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر