جشن آزادی ‘ لاہور سے گوادر تک سفر کرنیوالے سیاح مکرم ترین ملتان پہنچ گئے، خانیول میں بھی استقبال

جشن آزادی ‘ لاہور سے گوادر تک سفر کرنیوالے سیاح مکرم ترین ملتان پہنچ گئے، ...

ملتان ، خانیوا ل (خصوصی رپورٹر + نمائندہ پاکستان )’’ہم ہیں پاکستان ‘‘ لاہور سے گوادر تک واک کر نے والے سیاح مکرم (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ترین کا خانیوال پہنچنے پر استقبال جشن آزادی کے سلسلہ میں کراس روٹ کلب کی جانب سے قومی یکجہتی امن ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے فروغ کے سلسلہ میں معروف انٹرنیشنل سیاح مکرم ترین کا خانیوال پہنچنے پر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسو سی ایشن خانیوال کے صدر افضال مرزا سمیت و دیگر عہدیداران نے کیا ۔ مکرم ترین نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ لاہور سے اپنے ٹور کا آغاز کیا اور یہ ٹور گوادر کینٹ میں اختتام پذیر ہو گا ۔ لاہور سے بذریعہ موٹر سائیکل فیصل آباد ، ساہیوال ، خانیوال ، ملتان ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، سکھر ، نواب شاہ ، حیدر آباد ، کراچی ، مارہ سے گوادر پہنچوں گا ۔ اس راستے میں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہوا جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کروں گا ۔ دوران گفتگو سیاح مکرم خان ترین نے کہا کہ میری اس واک کا مقصدپنجاب ،سندھ ،سرحد ، بلوچستان کی عوام میں ہم آہنگی ، بھائی چارے اور امن کو فروغ دینا ہے ۔ ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق موٹر سائیکلسٹ اور سیاح مکرم ترین جشن آزادی کے حوالے سے شروع کردہ سفر ہم ہیں کے سلسلہ میں ملتان پہنچ گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سفر کا آغاز لاہور سے کیا کو کہ گوادر جا کر اختتام پذیر ہوگا ۔ مجموعی طور پر 2700کلومیٹر سفر طے کیا جائے گا۔ مکرم ترین آج ملتان سے رحیم یار خان روانہ ہونگے

مکرم ترین استقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر