ٹی ایم اے میلسی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

ٹی ایم اے میلسی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

میلسی (نمائندہ پاکستان) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحصیل آفیسر چوہدری عبد الغفار ، صدر انجمن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

تاجران شیخ محمد سلیم ،کونسلر ملک محمد حبیب ، صادق علی مرزا اور دیگر نے کی ریلی کا آغاز ٹی ایم اے دفاتر سے ہوا جو قائد اعظم روڈ سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیکر ملک حاصل کیا آج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری بہادر افواج اور نوجوان نسل بھی قربانیاں دے رہی ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا اور وطن دشمن نا کام ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر