یوم آزادی پرہوائی جہاز سے شہر میں پھول کی پتیاں نچھاور کرنے کاٹاسک شیر شاہ ٹاؤن کو سونپ دیاگیا
ملتان (خبر نگار )ڈی سی او ملتان نے 14اگست کوجشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ہوائی جہاز کے ذریعے شہر بھرمیں پھول کی پتیاں نچھاور کرنے کا ٹاسک شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کو سونپ دیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کی طرف سے پاکستان کا 70جشن یوم آزادی شان شایان اور جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے خصوصی پلان تیار کیا گیاہے اور اگست کے دوسرے ہفتے سے جشن آزادی منانے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے اوراس پلان کے تحت 14اگست کو ہوائی جہاز کے ذریعے شہر بھر میں خصوصاً جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر پھول کی پتیاں نچھاور کرنے کاٹاسک شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ کوسونپ دیاگیا۔