سانحہ کوئٹہ پاکستان دشمن قوتوں کی ملکی سالمیت پرکاری ضرب ہے ، مولانا زبیر صدیقی

سانحہ کوئٹہ پاکستان دشمن قوتوں کی ملکی سالمیت پرکاری ضرب ہے ، مولانا زبیر ...

ملتان ( سٹی رپورٹر)سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سے پاکستان کی سا لمیت پہ کاری ضرب ہے۔ آزادی کے مہینے میں بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلاکرپاکستان کی غیور عوام کو چیلنج کیا گیا ہے، قوم یہ چیلنج قبول کرتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے ممالک سے قوم نمٹ لے، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور عوام کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے قوم دعا گوہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ پاکستان دشمن عناصر گوادرپورٹ اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے اس طرح کی کاروائیاں کررہے ہیں، دشمن کا یہ خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے مہینے میں قوم عہد کرتی ہے کہ جس طرح ہمارے آباء واجداد نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھیں، ہم بھی استحکام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر