جشن آزادی ‘ ملتان کور کے زیر اہمتام تصویری نمائش کا افتتاح آج ہوگا

جشن آزادی ‘ ملتان کور کے زیر اہمتام تصویری نمائش کا افتتاح آج ہوگا

ملتان (سٹی رپورٹر) یوم آزادی کے دن کو منانے اورجنوبی پنجاب کی ثقافتی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کاافتتاح آج9ا گست کو ہوگایوم آزادی کے پرمسرت دن کے حوالے سے ملک بھر میں دوسروں شہریوں کی طرح ملتان گریژن اور شہر کو بھرپور انداز سے سجایا اور آزادی کے دن کو پر (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

جوش طریقے سے منایاجائیگا ۔آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے جنوبی پنجاب میں بسنے والے محبِ وطن شہریوں کی پاک فوج کے ساتھ محبت اور یگانگت کو سراہتے ہوئے ملتان کور کے زیر اہتمام ایک شاندار تصویری نمائش ’’آ سجاؤں رل یار ‘‘بسلسلہ جشن آزادی کا انعقاد 9اگست کو بمقام دمدمہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں کیاجائیگا۔جس کا مقصد جنوبی پنجاب کی ثقافتی تہذیب کو اجاگر کرنا ہے۔ملتان کور کے زیرِاہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں آل پاکستان آزادی سکوائش چیمپین شپ 9اگست سے شر وع ہو رہی ہے۔پانچ روزہ چیمپین شپ کا فائنل 13اگست کو کھیلا جائے گا۔اس چیمپین شپ میں بین الاقوامی سکوائش چیمپین جہانگیر خان اور ملک امجد علی، صدرپی ایس اے خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

ملتان کور

مزید : ملتان صفحہ آخر