ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہیں ‘ اقتدار حسین

ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہیں ‘ اقتدار حسین

ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ سول اسپتال میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں بے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دلسوز واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بلوچستان میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیاں شدت پکڑتی جا رہی ہیں۔ کالعدم جماعتوں کی بیہمانہ کاروائیوں پر حکومتی غفلت ایسے سانحات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔وکلا، صحافی، انجینئرز، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کے ماہرین ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔ ا س اثاثے کو اس طرح دہشت گردی کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے۔ اب ان کی نظر میں گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہدری کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملکی سالمیت اور بقا کے لیے شدید ترین خطرہ ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر